ممبئی،5؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا) شیوسیناکے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو دعویٰ کیاہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کانگریس کے بغیر اتحاد پر غور کر رہی ہیں۔ راوت نے شیو سینا کے ترجمان سامنا میں اپنے ہفتہ وار کالم میں یہ بھی دعوی کیاہے کہ ممتابنرجی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) مہاراشٹر میں سیاسی ٹرائل نہیں کرے گی۔
ٹی ایم سی کی قیادت نے کہاہے کہ وہ ایک متبادل محاذ کی تشکیل جاری رکھے گی کیونکہ کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف لڑائی کی قیادت کرنے میں ناکام رہی ہے.
ممتا بنرجی نے ممبئی کے اپنے حالیہ دورہ کے دوران کہاہے کہ اب کوئی یو پی اے نہیںہے۔مہاراشٹر میں این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اقتدار میں شریک شیوسیناکے رکن پارلیمنٹ نے اتوار کو دعویٰ کیاہے کہ ایسالگتا ہے کہ ممتابنرجی کانگریس کو باہررکھ کر کچھ نیا کرنے پر غور کر رہی ہیں۔